واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے متعلق ایک نیا امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت حماس کو مرحلہ وار غیر مسلح کیا جائے گا، جبکہ اس عمل کی تکمیل کے بعد اسرائیلی افواج غزہ سے واپس چلی جائیں گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق، معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر عمل درآمد مرحلہ وار اور منظم انداز میں کیا جائے گا تاکہ سیکیورٹی، انتظامی امور اور سیاسی انتقالِ اقتدار کو یقینی بنایا جا سکے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد غزہ میں دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد رکھنا ہے، جبکہ معاہدے کی کامیابی اس پر مکمل عمل درآمد اور تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون سے مشروط ہوگی۔