آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی  اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان

09:47 AM, 31 Jul, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ اور پلیئنگ کنڈیشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ان امور پر جلد ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پی ایس ایل 11 کی کامیابی، ریکارڈ ویورشپ اور شائقین کے لیے آف سیزن سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر لیگ کا آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم لانچ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں