آج کا فیصلہ قوم کو استحکام کی جانب لے جائے گا: عظمیٰ بخاری

08:41 PM, 31 Jul, 2025

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کیس کے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان عناصر کے لیے انتباہ ہے جو ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی سوچ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عدالتی اقدام ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو اداروں پر حملہ کرنے جیسے سنگین جرائم کے بارے میں سوچتے ہیں۔ اب ایسے اقدامات کرنے والوں کو کئی بار سوچنا پڑے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو گمراہ کر کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسانا ناقابل قبول ہے، اور کسی بھی سیاسی لبادے میں چھپی انتہاپسندی کو اب بند ہونا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد معاشرے کو سنجیدہ مکالمے کی ضرورت ہے، تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ 9 مئی جیسے واقعات سیاسی تاریخ میں ایک افسوسناک انجام کی علامت ہیں۔ اُن کے مطابق، طاقت کے بل بوتے پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی سوچ کو اس فیصلے نے مسترد کر دیا ہے۔

مزیدخبریں