اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اگست کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
ترمیم شدہ نرخوں کے تحت اب ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نیا نرخ 2,541 روپے 36 پیسے ہو گیا ہے۔ جولائی میں یہ قیمت 2,750 روپے 60 پیسے تھی۔
اس کمی کا مقصد عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے کچھ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
مزید برآں، اوگرا آج رات پٹرول اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان بھی متوقع ہے، جو آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔