پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد جلسے کے لیے انتظامیہ سے درخواست

07:07 PM, 31 Jul, 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ منعقد کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست ارسال کر دی ہے۔ پی ٹی آئی ضلع اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری ملک عامر کے مطابق جلسے کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے اور یہ اجتماع شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ جلسے کے دوران انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، عوام کی حفاظت اور قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجتماع کو پرامن بنانے کے لیے تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور حفاظتی عملے کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ جلد از جلد اجازت نامہ جاری کیا جائے تاکہ جلسہ پر امن طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔
 

مزیدخبریں