پی سی بی کا اہم اجلاس، ایشیا کپ اور بھارت کے فیصلے پر غور

04:46 PM, 31 Jul, 2025

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج رات 8 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 اجلاس کی صدارت چیئرمین محسن نقوی کریں گے جبکہ بورڈ آف گورنرز کے بیشتر ارکان آن لائن شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل، ایشیا کپ کو یو اے ای منتقل کرنے اور بھارت کے ڈبلیو سی ایل میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ علاوہ ازیں، آئی سی سی میٹنگز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

مزیدخبریں