اسلام آباد :پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو دی گئی سیاسی سزاؤں کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلے جمہوریت کے لیے تباہ کن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالنے کی سازش کر رہی ہے اور خیبر پختونخوا کو اعتماد میں نہ لینا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا کہ کچھ لوگ نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے نظام کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی عدلیہ سے امیدیں ختم ہو چکی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا سیاسی سزاؤں پر شدید ردِعمل، جمہوریت کو خطرہ قرار دے دیا
03:54 PM, 31 Jul, 2025