بیرون ملک سے منگوائی گئی ڈیجیٹل اشیاء پر 5 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

12:50 PM, 31 Jul, 2025

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈیجیٹل آرڈر کی گئی اشیاء اور خدمات پر لگنے والا 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنانس بل 2025 کے تحت کیا گیا ہے۔

اس ٹیکس میں چھوٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

حکومت نے یہ قدم امریکی اور چینی ہائی ٹیک کمپنیوں جیسے گوگل اور ٹیمو پر لگنے والے ٹیکس میں رعایت دینے کے لیے اٹھایا ہے۔ امریکی چیمبر آف کامرس نے پہلے اس ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد یہ چھوٹ دی گئی ہے۔

مزیدخبریں