غزہ : غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت بدستور جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی مارے گئے ہیں، جن میں امداد کے لیے آنے والے 12 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔
قحط اور غذائی قلت کے باعث مزید 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے بھوک اور افلاس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد اب 154 ہو گئی ہے۔
اب تک مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہے۔ شہداء میں 18 ہزار 500 سے زائد بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے کئی تو اپنی پہلی سالگرہ تک بھی نہیں پہنچ سکے، کیونکہ امریکی ذرائع کے مطابق 900 سے زائد بچے اپنی سالگرہ سے پہلے ہی جان سے جا چکے ہیں۔