خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن کی ملاقات ناکام

11:23 AM, 31 Jul, 2025

پشاور: خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئی ہے۔ دونوں جانب سے بلا مقابلہ انتخاب کا کوئی حل نکل کر سامنے نہیں آیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اب اس نشست کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن کے امیدوار براہ راست آمنے سامنے آئیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کوشش کی کہ مسلم لیگ ن کی صوبیہ شاہد کو فائدہ پہنچانے کے لیے دیگر امیدوار دستبردار ہو جائیں، لیکن یہ کوشش ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی۔

اگر اپوزیشن کے دیگر امیدوار دستبردار ہو جاتے ہیں تو مقابلہ پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی اور مسلم لیگ ن کی صوبیہ شاہد کے درمیان ہوگا۔ اس وقت خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے جو ان کے لیے ایک اہم فائدہ ہے۔

مزیدخبریں