پنجاب میں مہنگائی روکنے کے لیے نئی وزارت قائم کرنے کا فیصلہ

11:58 AM, 31 Jul, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے روزمرہ ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ایک نئی وزارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں "پنجاب پرائس کنٹرول ترمیمی بل 2025" پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ بل گزشتہ دن اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کا مقصد پرانے قانون میں تبدیلی کر کے قیمتوں کے نظام کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔

بل کے تحت ایک نئی پرائس کنٹرول کونسل بنے گی، جس کی سربراہی وزیرِ قیمت یا وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نامزد کردہ کوئی رکن کرے گا۔ اس کونسل میں تین ماہرین اور تین سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا تاکہ فیصلے مشورے سے اور متوازن انداز میں کیے جا سکیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب صرف گورنر پنجاب کی منظوری باقی ہے، جس کے بعد یہ قانون نافذ کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی کو کنٹرول کرنا، مصنوعی قیمتوں میں اضافے کو روکنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

مزیدخبریں