خیبر پختونخوا: سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن میں تاخیر ، پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا

10:11 AM, 31 Jul, 2025

پشاور : خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہونا تھا، لیکن ابھی تک پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہونی تھی، مگر اس وقت تک پولنگ شروع نہیں ہو پائی۔

یہ نشست سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل 145 ارکان ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے 92 ارکان ہیں، جب کہ اپوزیشن کے 53 ارکان ہیں۔ مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پیپلز پارٹی، اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔

ضمنی الیکشن میں 5 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، اور یہ الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا۔ اس دوران پولنگ اسٹیشن پر موبائل فونز لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ ووٹوں کی رازداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اب تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ پولنگ میں تاخیر کی وجہ کیا ہے، لیکن سیاسی حلقوں میں اس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں