پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا

09:38 AM, 31 Jul, 2025

کراچی : پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ریمو سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر لیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدار میں بھیجا گیا ہے، اور اس کی مدد سے پاکستان کو زمینی مشاہدے میں جدید ٹیکنالوجی حاصل ہو گی۔

اس سیٹلائٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے پاکستان کو فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر، اور آبادی کی بہتر نگرانی ممکن ہو گی۔ علاوہ ازیں، سیلاب اور زلزلے جیسے قدرتی آفات کی پیشگوئی، گلیشیئرز اور جنگلات کی نگرانی بھی کی جا سکے گی، جس سے وقت پر حفاظتی اقدامات اٹھائے جا سکیں گے۔

پاکستان کی اسپیس ایجنسی سپارکو کے مطابق، یہ سیٹلائٹ ماحولیات اور قدرتی وسائل کے انتظام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے ذریعے سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کو جغرافیائی ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے گا۔

یہ ساری پیش رفت پاکستان کے ویژن 2047ء کے مطابق ہو رہی ہے، جس کا مقصد ملک کو خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام دلانا ہے۔ اس سیٹلائٹ کے لانچ سے پاکستان کی ترقی کی رفتار میں مزید تیزی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں