اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے آغاز سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لیے کھانا پکانا مزید مہنگا ہو جائے گا۔
اوگرا کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی کلو نئی قیمت 266 روپے 5 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔: اب 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہو کر 2,667 روپے 40 پیسے کا ہو گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا نفاذ یکم فروری 2026 سے پورے ملک میں ہوگا۔ اوگرا نے مقررہ نرخوں سے زائد پر ایل پی جی کی فروخت کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئے نرخوں کا اطلاق کل سے
06:36 PM, 31 Jan, 2026