لاہور :پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلوی باؤلرز کی جم کر دھلائی کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 199 رنز کا بھاری ہدف دے دیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے میچ کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 76 رنز اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو ایک مستحکم پوزیشن پر پہنچایا۔
صائم ایوب (23) اور صاحبزادہ فرحان (5) کے جلد آؤٹ ہونے اور بابر اعظم کے محض 2 رنز پر پویلین لوٹنے کے باوجود پاکستانی مڈل آرڈر نے ہمت نہ ہاری۔ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کی شمولیت نے ٹیم کے توازن کو برقرار رکھا۔
پہلے میچ میں 26 رنز سے کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستان کے پاس آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان جیسے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے کے باوجود گرین شرٹس نے کینگروز کے خلاف 198 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔
کپتان سلمان آغا کا بلا چل گیا، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف
05:40 PM, 31 Jan, 2026