سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کو منہ توڑ جواب: ایک سال میں 700 دہشت گرد ہلاک، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

02:52 PM, 31 Jan, 2026

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں 700 سے زائد دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج علی الصبح 'فتنہ الہندوستان' کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر حملوں کی مذموم کوشش کی، جسے پولیس اور ایف سی کے بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنا دیا۔ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بزدلانہ حملے ریاست کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزیدخبریں