سپیریئر یونیورسٹی: ڈگری کے ساتھ روزگار کی ضمانت، 9ویں کانووکیشن میں ریکٹر ڈاکٹر سمیرا رحمان کا اہم خطاب

10:22 AM, 31 Jan, 2026

لاہور: سپیریئر یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن کی تقریب اس وقت ایک نئی جہت اختیار کر گئی جب ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے یونیورسٹی کے اس تعلیمی ماڈل کو پیش کیا جس نے پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سپیریئر یونیورسٹی کی انقلابی اصلاحات کا نتیجہ ہے کہ یہاں کے طلبہ ڈگری مکمل کرنے سے پہلے ہی برسرِ روزگار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام طالب علم کو تین واضح راستے فراہم کرتا ہے،    جاب ریڈی (Job Ready): بہترین کارپوریٹ نوکریوں کے لیے تیاری،    انٹرپرینیورشپ: اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے مکمل رہنمائی،    فارن کیریئر: بیرونِ ملک کامیاب کیریئر کے حصول میں معاونت،کردار سازی اور قیادت: 'لیڈنگ ود کریکٹر۔
ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی نے واضح کیا کہ ہم صرف ماہرین پیدا نہیں کرتے بلکہ کردار ساز قیادت تیار کرتے ہیں۔    ہمارا 'لیڈنگ ود کریکٹر' پروگرام طلبہ کی ایسی جامع تربیت کرتا ہے جو پاکستان کے پورے ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں اپنی مثال آپ ہے۔ ہم نوجوانوں کو صرف علم نہیں بلکہ وہ اعتماد دیتے ہیں جس سے وہ عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔
ڈاکٹر سمیرا رحمان کا کہنا تھا کہ سپیریئر یونیورسٹی کی پہچان اس کے منفرد تعلیمی اقدامات ہیں۔ انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ جو ڈگری حاصل کر رہے ہیں، وہ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ان کے ہنر اور مارکیٹ میں ان کی مانگ کی سند ہے۔

مزیدخبریں