کوئٹہ: سریاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

10:44 AM, 31 Jan, 2026

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال کمپاؤنڈ سے بھاری اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ کمپاؤنڈ کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں