خفیہ منصوبہ بے نقاب: کیا ایران میں 'بغاوت' کی راہ ہموار کی جا رہی ہے؟

09:55 AM, 31 Jan, 2026

نیویارک/یروشلم: بین الاقوامی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک دو رخی (Two-Pronged) حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کا حتمی مقصد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حکومت کا خاتمہ ہے۔ امریکی افواج ایران کے اہم دفاعی مراکز اور اسٹریٹجک تنصیبات پر سرجیکل اسٹرائیکس کر سکتی ہیں۔حملوں کا مقصد ملک میں ایسی افراتفری پھیلانا ہے جس سے عوام اور سکیورٹی اداروں کا موجودہ نظام پر بھروسہ اٹھ جائے اور داخلی سطح پر اقتدار کی تبدیلی کی تحریک پیدا ہو۔

 امریکی منصوبہ سازوں کا دعویٰ ہے کہ شدید دباؤ کے نتیجے میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے اندر سے ہی ایسی آوازیں اٹھ سکتی ہیں جو قیادت کو ہٹانے کا سبب بنیں۔

اسرائیلی انٹیلیجنس اور عسکری حکام نے امریکہ کو باور کرایا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے۔ اسرائیل کی خواہش ہے کہ اس مہم میں امریکی فضائیہ براہِ راست حصہ لے تاکہ ایران کی جوابی حملہ کرنے کی صلاحیت کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ "خطرناک کھیل" پورے مشرقِ وسطیٰ کو آگ کے ڈھیر میں بدل سکتا ہے۔ اگر ایران کے اندرونی نظام کو چھیڑا گیا تو اس کے اثرات صرف تہران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ لبنان، عراق اور یمن تک پھیل جائیں گے۔

مزیدخبریں