بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ

09:28 AM, 31 Jan, 2026

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 3 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصے اس موسمی نظام سے متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ اسلام آباد، پوٹھوہار، مری، گلیات اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں