دی ہیگ :سندھ طاس معاہدہ کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو بگلیہار اور کشن گنگا ہائیڈرو پاور منصوبوں کے آپریشنل لاگ بکس 9 فروری 2026 تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت بھارت کی عدم موجودگی میں بھی ہو سکتی ہے۔ پاکستان کو دو فروری تک مطلوبہ دستاویزات کی وضاحت کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کیس کے میرٹس پر سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔
سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کا بھارت کو پن بجلی منصوبوں کا ڈیٹا دینے کا حکم
09:22 AM, 31 Jan, 2026