اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات مشترکہ اقدار اور تاریخی برادرانہ رشتوں پر قائم ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ناگزیر قرار دیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔