کراچی: سال 2025 کے دوران سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار 362 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ 2025 کے آخر تک سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 2024 کے اختتام پر یہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھی۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا۔ 2024 کے آخر میں سونے کی فی اونس قیمت 2614 ڈالر تھی، جو کہ 2025 کے اختتام تک بڑھ کر 4346 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے عالمی سطح پر سیاسی و جغرافیائی بحران اور اقتصادی عدم استحکام جیسے عوامل کارفرما ہیں۔ ان عوامل کی وجہ سے سونا سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ آپشن سمجھا جا رہا ہے، جس کی بدولت اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔