کراچی :کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔ سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصر شاہ نے بسوں کا افتتاح کیا۔
ذرائع ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ بس ماڈل کالونی سے زینب مارکیٹ تک چلے گی، جس کا روٹ 22 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور کرایہ 80 سے 120 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ سروس اورنج لائن بس کو گرین لائن سے ملانے کے منصوبے کا حصہ بھی ہے۔
کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز، کرایہ 80 سے 120 روپے
10:40 AM, 31 Dec, 2025