اسلام آباد:مری میں نئے سال کی تقریبات کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اگلے دو روز مری مال روڈ پر صرف فیملی ٹورسٹ کی آمد کی اجازت ہوگی، جبکہ بیچلر سیاح دیگر راستوں اور مقامات کا رخ کر سکتے ہیں۔
ڈی پی او مری نے کہا ہے کہ یہ اقدام سیاح فیملیز کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اسی دوران مری و گلیات میں متوقع برف باری کے پیشِ نظر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے، اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے برف ہٹانے کی مشینری اور شاہراہوں پر نمک چھڑکنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
نئے سال کے جشن کے پیشِ نظر مری میں دفعہ 144 نافذ
10:22 AM, 31 Dec, 2025