لاہور:بارشیں برسانے والا نیا موسمیاتی سسٹم ملک میں داخل ہو گیا ہے، جس کے اثرات مختلف علاقوں میں نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
جعفرآباد اور سبی کے متعدد علاقوں میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا، جبکہ کوئٹہ، سبی اور گرد و نواح میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ، مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے
09:06 AM, 31 Dec, 2025