ترک یومِ فتح کی تقریب، پاک ترک دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

09:17 PM, 31 Aug, 2026

راولپنڈی: جی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دیرینہ دفاعی و تزویراتی شراکت داری کو اجاگر کیا گیا۔ شرکا نے ترک مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر پاک ترک دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے افسران، ترک سفارتخانے کے حکام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ترکیہ کے عوام اور مسلح افواج کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

مزیدخبریں