موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

07:19 PM, 31 Aug, 2026

بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر اور ہمسایہ ملک ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشی اور اطمینان کا باعث رہی۔ ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر پزشکیان سے موجودہ کشیدہ صورتحال اور اسے کم کرنے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان موجودہ حالات میں کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں