امریکا میں نصف عوام کی رائے منفی،بھارت کی عالمی مقبولیت میں کمی ہوگئی

03:42 PM, 31 Aug, 2026

واشنگٹن: پیو ریسرچ سینٹر کے تازہ سروے کے مطابق بھارت کے بارے میں عالمی سطح پر مثبت رائے میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 36 ممالک میں کیے گئے سروے میں بھارت کے بارے میں اوسطاً 45 فیصد افراد نے مثبت جبکہ 41 فیصد نے منفی رائے کا اظہار کیا۔

امریکا میں بھی بھارت کے بارے میں رائے منفی سمت میں گئی ہے، جہاں نصف امریکی شہریوں نے بھارت کے بارے میں ناموافق رائے کا اظہار کیا۔ پیو ریسرچ کے مطابق گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بھارت کی عالمی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے۔

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل نے بھارت کے عالمی امیج کو درپیش مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندو قوم پرستی اور آن لائن ماحول سے جڑے تنازعات کو بھی اجاگر کیا ہے۔ اخبار کے مطابق بھارت کی بدلتی عالمی ساکھ اس کے امریکا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق بھارت کے بارے میں مختلف ممالک کی عوامی رائے میں نمایاں فرق موجود ہے، اس لیے مجموعی عالمی اعداد و شمار کو علاقائی اور ملکی سطح کے نتائج کے تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں