بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، بشکیک ایئرپورٹ پر پاکستانی وفد کا پرتپاک اور شاندار ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
وفاقی وزراء علیم خان، جام کمال اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شہباز شریف 2026-27 کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالیں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم دورے کے دوران مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔