اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوگئے، وفاقی وزراء علیم خان، جام کمال اور عطاء اللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شہباز شریف اجلاس کے دوران 2026-27 کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔