گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کر لی

01:19 PM, 31 Aug, 2026

امریکہ : امریکی گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی اور موسیقار فنیاس اوکونل نے اپنی کئی سالہ ساتھی کلاڈیا سولیوسکی کے ساتھ شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب ہفتے کے روز کیلیفورنیا کے شہر سانتا باربرا میں واقع سان یسیدرو رینچ میں ہوئی، جس میں شوبز اور موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والی متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی۔

فنیاس اوکونل کی شادی کی تقریب میں ان کی بہن بلی آئلش بھی خصوصی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔ بلی آئلش نے اپنے بھائی اور کلاڈیا سولیوسکی کی شادی کی تقریب کی رسومات انجام دیں۔

تقریب میں جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر سمیت کرسٹن بیل، نینا ڈوبریو اور ایما چیمبرلین جیسی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شادی سے قبل ایک جذباتی لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بلی آئلش نے کلاڈیا کو عروسی لباس میں دیکھا۔ اپنی ہونے والی بھابھی کی تعریف کرتے ہوئے بلی نے انہیں بے حد خوبصورت قرار دیا اور کہا کہ وہ ’فرشتے جیسی خوبصورت‘ لگ رہی ہیں۔

فنیاس، جن کی عمر 29 سال ہے، اور 30 سالہ کلاڈیا سولیوسکی کی پہلی ملاقات 2018 میں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی۔ پہلی ملاقات کے بعد فنیاس کلاڈیا سے اس قدر متاثر ہوئے کہ چند ہی گھنٹوں میں ان کے نام سے ’کلوڈیا‘ کے عنوان سے گانا تحریر کردیا۔

تقریباً آٹھ سال پر محیط تعلق کے بعد دونوں نے اب باقاعدہ طور پر ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں