نیپال، تبت میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 800 کے قریب، ریسکیو آپریشن جاری

10:06 AM, 31 Aug, 2026

کھٹمنڈو: نیپال اور تبت کے سرحدی علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 800 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

نیپال کے تریشولی تھری اے پن بجلی منصوبے میں امدادی کارکنوں نے ملبے میں بڑا سوراخ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جس کے ذریعے اندر داخل ہوکر ممکنہ طور پر زندہ افراد کی تلاش کی جا سکے گی۔ تاہم تاحال اندر سے کسی شخص کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

نیپال میں 2 ہزار 500 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن میں پن بجلی منصوبوں میں کام کرنے والے متعدد کارکن بھی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد میں مختلف ممالک کے شہری بھی موجود ہیں۔

چین کے زیر انتظام تبت میں حکام نے 16 افراد کی ہلاکت اور 546 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شگاتسے کے حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو اب تک کوئی شخص زندہ نہیں ملا۔

ریسکیو اہلکار مشکل حالات کے باوجود لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں

مزیدخبریں