قصور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرہ خاندانوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے ریلیف کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
مریم نواز متاثرہ خواتین اور بچوں میں گھل مل گئیں اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے ایک کم سن بچے سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پیار بھی دیا، جس پر کیمپ میں موجود لوگوں نے ان کے جذبۂ ہمدردی کو سراہا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے اور ان کی بحالی کے عمل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔