پتوکی : پتوکی: سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد کا دل کا دورہ، انتقالپتوکی کے اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد سیلاب سے متاثرہ ہیڈ بلوکی علاقے کا دورہ کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی میت فوری طور پر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ فرقان احمد اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں خدمت انجام دے رہے تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
فرقان احمد کی اچانک وفات سے علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ہے اور ان کے لواحقین کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔