صدر آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی اور پٹرولیم بل 2025 کی منظوری دے دی

01:00 PM, 31 Aug, 2025

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کو منظور کر دیا ہے۔ اس قانون کا مقصد ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اداروں کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ قانون میں شفافیت اور احتساب کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اسے تین سال کے لیے محدود کیا گیا ہے تاکہ ضرورت کے مطابق دوبارہ جائزہ لیا جا سکے۔ اس کے ساتھ عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اسی دن صدر نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دی، جو سمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سخت اقدامات کا قانون ہے۔ اس میں حکام کو ضبطگی کے مزید اختیارات دیے گئے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی نگرانی کے لیے جدید آئی ٹی سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزائیں اور جرمانے بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔یہ دونوں قوانین ملک کی سلامتی اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں