قومی کرکٹرشاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، خوشیوں بھرا لمحہ

11:34 AM, 31 Aug, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر خوشی کی خبر ہے، ان کے ہاں ایک خوبصورت بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ شاداب نے ہفتے کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ خوشخبری دی اور اپنی بیٹی کی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔

شاداب نے لکھا کہ الحمداللّٰہ، اللہ نے ہمیں اپنی پہلی اولاد سے نوازا ہے، اور وہ اس نعمت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی کہ وہ ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ یہ ان کے لیے ایک نیا سفر ہے۔

مداحوں کی جانب سے شاداب اور ان کی اہلیہ کو بہت سی مبارکبادیں اور دعائیں مل رہی ہیں۔یاد رہے کہ شاداب نے جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔

مزیدخبریں