انسٹاگرام انفلوانسرز کے لیے نئے ان باکس مینجمنٹ ٹولز متعارف کرانے جا رہا ہے

03:34 PM, 31 Aug, 2025

کیلیفورنیا : انسٹاگرام نے انفلوانسرز کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جو ان کے پیغام رسانی کے تجربے کو بہتر بنائے گا۔ اس نئے ٹول کی مدد سے صارفین اپنے ان باکس میں آنے والے پیغامات کو آسانی سے منظم کر سکیں گے۔

اس ٹول میں ایسے فلٹرز ہوں گے جن سے ایک ساتھ کئی پیغامات کو چنا جا سکے گا تاکہ اہم باتوں کا جواب جلدی دیا جا سکے۔ ساتھ ہی، صارفین اپنی مرضی کے مطابق شارٹ کٹ بنا کر ترجیحی پیغامات کے لیے الگ فولڈر بھی بنا سکیں گے۔

یہ فولڈرز پیغامات کی مختلف اقسام کے مطابق ترتیب دیے جا سکیں گے تاکہ کام کرنے میں آسانی ہو۔ میٹا نے بتایا ہے کہ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے ہوگی جن کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہوں، تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنے فالورز سے رابطہ کر سکیں اور مزید تخلیقی کام کر سکیں۔

مزیدخبریں