وشال نے اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کر لی

04:32 PM, 31 Aug, 2025

ممبئی : بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کر لی ہے۔

وشال نے اس سال مئی میں سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا اور شادی کی بات بھی کی تھی۔

اپنی 48ویں سالگرہ پر وشال نے منگنی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ دی، جسے ان کے فینز نے بہت پسند کیا۔

ابتدائی طور پر ان کی شادی بھی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تھی، لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شادی کی تاریخ کو موخر کر دیا گیا ہے۔وشال نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کا کام بھی کیا ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کا آغاز بطور ڈانسر کیا تھا۔

مزیدخبریں