راولپنڈی : پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ جدید کروز میزائل ’فتح فور‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فتح فور‘ میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم نصب ہے اور یہ ہدف پر درست اور فوری ضرب لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے تسلسل کا حصہ ہے۔