ملتان:چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم موجودہ نظام کی خامیوں کا مقابلہ کریں۔ دنیا بھر میں لیڈر مڈل کلاس سے نکلتے ہیں، مگر پاکستان میں تمام لیڈرز ایک ہی مخصوص راستے سے آتے ہیں۔
میاں عامر محمود نے یونیورسٹی آف سدرن پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف ادوار میں حکومتیں آئیں اور مارشل لا بھی لگے، لیکن حالات میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی صورتحال بگڑ رہی ہے اور اسے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ملک میں زیادہ صوبے بننے چاہئیں تاکہ عوام کو میرٹ کی بنیاد پر مواقع ملیں۔ میاں عامر محمود کے مطابق، اگر 33 صوبے بنائے جائیں تو زیادہ لوگوں کو بہتر مواقع مل سکیں گے۔