پنجاب آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 13واں بڑا ملک بن سکتا تھا: میاں عامر محمود

11:31 AM, 30 Sep, 2025

ملتان:ملتان میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز تعلیمی رہنما اور سیاسی شخصیت میاں عامر محمود نے کہا کہ پاکستان کی حکمرانی کا نظام مرکز میں قائم وفاقی حکومت کے ذریعے چل رہا ہے، جبکہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ "پنجاب کی آبادی 13 کروڑ سے زائد ہے۔ اگر یہ صوبہ ایک الگ ملک ہوتا تو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 13واں بڑا ملک شمار ہوتا۔ مزید گفتگو میں انہوں نے ملک کے دیگر صوبوں کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "بلوچستان میں فلاحی (ویلفیئر) کاموں کی کمی کے باعث حالات خراب ہیں، جس پر فوری توجہ دینا ناگزیر ہے۔

میاں عامر محمود نے ترقیاتی ترجیحات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  "پاکستان نے صرف پانچ بڑے شہروں کو ترقی دی ہے، جبکہ دیگر علاقے محرومی کا شکار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے ہوا کے معیار کی نگرانی کے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں، جو خوش آئند قدم ہے۔

مزیدخبریں