قیادت کے عالمی بحران کا حل انفرادی کردار کی بہتری میں ہے: پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

11:20 AM, 30 Sep, 2025

ملتان:چیئرمین(APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت قیادت کے شدید بحران کا شکار ہے، اور اس کا مؤثر حل یہ ہے کہ ہر فرد پہلے اپنی ذات کو سنوارے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے انفرادی کردار پر توجہ دینا ہوگی، کیونکہ قیادت کی اصل بنیاد کردار ہی ہوتا ہے۔"
ڈاکٹر عبدالرحمان نے اس موقع پر معروف تعلیمی شخصیت میاں عامر محمود کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  میں میاں عامر محمود کو قوم کا حقیقی محسن سمجھتا ہوں، جنہوں نے پاکستان میں 400 سے زائد کالجز اور 3 جامعات قائم کیں، جو تعلیمی ترقی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیادت کا وہ ماڈل موجود ہے جو مغربی دنیا میں بھی نظر نہیں آتا، لیکن اس ماڈل کو فعال بنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کردار سازی ضروری ہے۔

مزیدخبریں