کراچی میں آج بارش کے امکانات، گرمی برقرار رہنے کا امکان

09:51 AM, 30 Sep, 2025

کراچی:محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج ہلکی بارش ہونے کے امکانات ہیں، تاہم دن کے وقت درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ گرمی کی شدت برقرار رہنے سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ہوا میں نمی میں اضافہ ہوگا، لیکن گرمی کم نہیں ہوگی، جس سے گرمی سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

مزیدخبریں