اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی و قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں آزاد کشمیر کی ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ اتحادی حکومت کی آئندہ حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا زیرِ غور آیا۔ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی بھی شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور قیادت نے سیاسی ہم آہنگی کے تسلسل پر اتفاق کیا۔
وزیرِاعظم ملاقات کے بعد ایوانِ صدر سے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہو گئے۔
ایوانِ صدر میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات، اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت
09:32 PM, 30 Oct, 2025