پشاور: فیلڈ مارشل عاصم منیر قبائلی عمائدین سے خطاب، صوبے میں امن پر زور

07:36 PM, 30 Oct, 2025

پشاور:پشاور میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں امن قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس دوران انہوں نے 11 کور ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی لی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے، تاہم افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افغان طالبان کی جانب سے بھارتی سرپرست گروہوں "فتنہ الخوارج" اور "فتنہ الہندستان" کی معاونت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے پاک کیا جائے گا۔

قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور امن کے عزم کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں