خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کی گرفتاری  کا معاملہ،بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف جھوٹا دعویٰ بے بنیاد قرار

06:14 PM, 30 Oct, 2025

نئی دہلی/اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا۔

بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے شیوَانگی سنگھ کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کی تصاویر بھارتی صدر کے ساتھ نشر کیں، تاہم وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے واضح کیا کہ یہ دعویٰ سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 11 مئی 2025 کی پریس کانفرنس میں بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا اپنی اندرونی ناکامیوں اور عسکری ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہا ہے۔

مزیدخبریں