نئی دہلی: بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسند تحریکیں دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ناگا لینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے جبر اور ثقافتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں مودی حکومت کے سخت اقدامات کے باوجود سرگرم ہیں۔ میووہ نے حکومت کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے اور بھارت کے آگے کبھی سرتسلیم خم نہیں کریں گے۔
تحریک کے مطابق، یہ احتجاج بھارتی فوج کے مظالم، ناانصافی اور حق تلفی کے خلاف عوامی ردعمل ہے۔ شمال مشرقی ریاستیں دہائیوں سے آزادی اور خود مختاری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔