پاکستان اور عمان کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر سے اہم ملاقات

10:23 AM, 30 Oct, 2025

مسقط: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات کی بلکہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک عمان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی رابطوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ "پاکستان اور عمان کے درمیان گہرے مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، اور عمان میں لاکھوں پاکستانی کام کر رہے ہیں، جو عمان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ویزا کے مسائل حل کرنے سے مزید پاکستانی ماہر کارکن عمان جا سکیں گے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔"

عمانی رائل منسٹر سلطان بن محمد ال نعمانی نے بھی کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان ایک تاریخی اور برادرانہ رشتہ ہے، جسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں