پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عہدے سے ہٹانے کی خبروں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے انہیں کوئی علم نہیں اور ہنستے ہوئے کہا، "اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ حافظ ہے۔"
انہوں نے مزید واضح کیا کہ پارٹی کے فیصلے کو وہ ہمیشہ قبول کریں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی تشویش نہیں ہے۔